اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بنچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں۔
وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔