ظفروال: وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Published On 13 October,2024 05:00 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ نارووال روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔