خیرپور ناتھن شاہ: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

Published On 09 October,2024 09:36 pm

خیرپورناتھن شاہ : (دنیا نیوز) ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں میں عبد السمیع شیخ اور دیدار بگھیو شامل ہیں، دونوں نوجوان جوہی بئراج سے گھر جا رہے تھے۔

ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی لاشین ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے