کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 کمسن بھائی جاں بحق

Published On 08 October,2024 01:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار افراد کو روند دیا، حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ماڈل کالونی موڑ کے قریب پیش آیا، ایک مرد اور ایک بچہ حادثے میں شدید زخمی بھی ہوئے، جاں بحق بچوں کی شناخت 10 سالہ طحہ اور 9 سالہ محمد شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے