ژوب: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق

Published On 01 October,2024 04:32 pm

ژوب: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بی آر سی کالج کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیک پر سوار دونوں نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بھق ہونیوالوں کی لاشیں ٹراما سنٹر ژوب منتقل کردی گئیں، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق ژوب سے ہے۔