سانگھڑ: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق

Published On 30 September,2024 04:44 pm

سانگھڑ: (دنیا نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کھپرو کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہن گئیں، گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق نواحی گاؤں وارھیاں سے تھا۔