اوکاڑہ فیصل آباد فلائی اوور پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا

Published On 25 September,2024 11:08 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ فیصل آباد فلائی اوور پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمود ولد منظور حسین (55 سال تقریباً) سکنہ غازی آباد کے نام سے ہوئی۔