کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 25 September,2024 02:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھا، تیز رفتار کار سوار ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کار سوار کی تلاش شروع کردی۔