سانگھڑ: مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم، خاتون جاں بحق

Published On 21 September,2024 09:31 am

سانگھڑ:(دنیانیوز) ٹنڈو آدم کے قریب مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

مزداٹرک اور لوڈر ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں انیتا، شانتی اور دھرموں بھیل شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔