کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال سکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ سندھ نے تباہ شدہ سکولوں کو چین کی گرانٹ سے تعمیر کی سکیم منظور کرکے جلد مکمل کرنیکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی مدد سے 833 تباہ شدہ سکولوں کا تعمیری کام جاری ہے۔