دادو: ٹرک تلے کچلے جانے سے خاتون بچے سمیت جاں بحق

Published On 23 September,2024 09:47 pm

دادو: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک نے حادثے کا شکار ہونیوالی خاتون اور بچے کو کچل ڈالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ انڈس ہائی وے پر شہید مخدوم بلاول کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار خاتون ٹائر میں چادر پھنسنے پر بچے سمیت نیچے گرگئی۔

پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے خاتون اور بچے کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونیوالی خاتون اور بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔