کراچی: 3 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

Published On 20 September,2024 01:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ عمارت کی چوتھی منزل سے گرا تھا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا، اہلخانہ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔