کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 20 September,2024 01:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی جاتے ہوئے حادثے میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جس کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔