فیروزوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے بہن جاں بحق، بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیواہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والی 16 سالہ لڑکی کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی 14 سالہ راحیل کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ بس لاہور سے ننکانہ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگا ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے بس کو تحویل میں لیکر ابتدائی کارروائی شروع کر دی۔