شورکوٹ 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

Published On 18 September,2024 06:20 pm

شورکوٹ: (دنیا نیوز) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ وریام پل ہکڑاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں خطرناک تصادم ہوگیا، حادثے میں دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق تمام 6 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔