ٹھٹھہ :(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ ٹھٹھہ کے علاقے 103 موری کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتارگاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی اور گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے شخص اور زخمی ہونے والے دس سے زائد افراد کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔