کراچی میں وین اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق

Published On 24 September,2024 04:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ ایم نائن موٹروے ڈی ایچ اے سٹی گیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہوا، وین میں سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے مبارک علی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔