دالبندین میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

Published On 25 September,2024 10:42 pm

چاغی: (دنیا نیوز) دالبندین کے گرد و نواح میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چاروں واقعات میں پک اپ گاڑیوں کے الٹنے اور ٹکر مارنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تحصیل انتظامیہ دالبندین کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اور لواحقین سے رابطہ کر رہے ہیں۔