کراچی: ٹرین کی زد میں آکر دو خواتین جاں بحق

Published On 25 September,2024 09:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ گھگھرپھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں دو خواتین لکڑیاں کاٹنے کے بعد گھر واپس جارہی تھیں کے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئیں۔

دونوں خواتین کھوسہ گوٹھ گھگھر کی رہائشی ہیں، لاشیں ضابطےکی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔