اوکاڑہ :دودھ والی گاڑی کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر، خاتون جاں بحق

Published On 30 September,2024 11:31 pm

اوکاڑہ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں دودھ والی گاڑی کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نواحی علاقے 20 ٹو ایل روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار دودھ والی گاڑی نے موٹر سائیکل اور کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس سے ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 بچیوں،خاتون اور مرد سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔