ڈیرہ غازی خان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کی، مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔