رینالہ خورد: (دنیا نیوز) بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل وار پر سوار یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا پروفسیر جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ رینالہ خورد بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا پروفیسر تھا، جاں بحق پروفیسر جلیل ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا۔