پشاور: (دنیا نیوز) ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل امین خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام حدیں پار ہوگئیں ہیں، اگر جمہوری ملک ہے تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ کس طرف جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں، ہماری آئینی اور قانونی جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیلنج سے کہتا ہوں گورننس میں خیبرپختونخوا تمام صوبوں سے آگے ہے، خیبرپختونخوا کی آمدن میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت 100 ارب روپے سرپلس ہیں۔
رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، کسی خاص ضلع نہیں بلکہ تمام میں یکساں فنڈز خرچ کیا جا رہا ہے، 99 پوائنٹ ایجنڈا ضلعی انتظامیہ کو دیا گیا ہے۔