لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔
مریم نواز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کی 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، ایس سی او سمٹ کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے اہداف پورے کئے جائیں گے، ایس سی او کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔