وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، شہباز شریف ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانہ دیں گے

Published On 16 October,2024 11:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے طلب کیا تھا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا، کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کل دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔