کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں داؤد شاہ اور صادق آغا کے خلاف 3 ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے گئے۔
ڈی سی آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 3 ایم پی او کے احکامات واپس لیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں داؤد شاہ اور صادق آغا کو 3 روز قبل 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،احتجاج کی کال واپس لینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔