اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے تھے۔