چشتیاں : ٹریکٹر ٹرالی، منی ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم ، نوجوان جاں بحق، 6زخمی

چشتیاں : ٹریکٹر ٹرالی، منی ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم ، نوجوان جاں بحق، 6زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قصبہ ڈاہرانوالہ کے قریب پیش آیا، جس سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، نوجوان کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے کی لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔