کراچی :(دنیا نیوز ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہر قائد میں اپنے ایک بیان کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد عدالتی اصلاحات سے زیرالتواء مقدمات کا تیز رفتار حل یقینی ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرایک رکن قومی اسمبلی اورسینیٹرزکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ترمیم کی منظوری کے لئے تمام جماعتوں نےاہم کردار ادا کیا، آج ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔