عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Published On 22 October,2024 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل فرید چودھری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر کو عدالت نے وکلا سے جیل ملاقات کے حوالے سے احکامات دیئے، 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کارروائی کرے۔