تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائز ہیں:حنیف عباسی

Published On 22 October,2024 06:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائز ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حینف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ہرالزام ویگو ڈالے پر لگا دیتے ہیں، یہ الف لیلیٰ کی کہانیاں سناتے ہیں، ، عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے70 کے70 لوگ کمپرومائزہیں ، ایسے لوگ جب درس دیتے ہیں تو ہمارا خون کھولتا ہے، جو جتنا زیادہ بولتا ہےاتنا ہی اس کا سفید کپڑوں والوں سے تعلق ہے۔