تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے: فیصل واوڈا

Published On 22 October,2024 11:20 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا میرا خیال ہے جسٹس منصورعلی شاہ آئینی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کا موقف تھا سنیئرترین کوچیف جسٹس بنایا جائے، تحریک انصاف والےپارلیمانی کمیٹی سےبھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نےپلان کےمطابق واک آؤٹ کیا ہے،اراکین اسمبلی سےمتعلق پیسوں اورتشدد کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا،آئینی ترمیم کے ذریعے ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون پارلیمنٹ نےواپس لےلیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تراراکین اسمبلی کمپرومائزہے، یہ نہیں چاہتےکہ بانی پی ٹی آئی جیل سےباہر آئیں، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، تحریک انصاف والےسب آپس میں تقسیم ہے، عمران خان کوپتہ ہےان کےلوگ بک گئے، پی ٹی آئی کا ملک گیرتو کیا ملک ’کھیر‘بھی احتجاج نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کوکورٹ مارشل کےبعد سزا ہوگی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی،اب پاکستان آگے بڑھے گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔