خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، فضل الرحمان کا اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ

Published On 22 October,2024 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا کہا، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کچھ وقت مانگ لیا۔