اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوں گے۔
اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہو گی، جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومتی پارٹیوں سے ہونے والے مذاکرات زیر غور آئیں گے۔