پشاور: (دنیا نیوز) جے یو آئی خیبر پختونخوا نے آئندہ 5 سال کیلئے مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا۔
مولانا عطاء الرحمان دوسری بار بلامقابلہ امیر اور مولانا عطاء الحق دوسری بار بلامقابلہ جنرل سیکرٹری جبکہ عبدالجلیل جان 11 ویں بار صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہو گئے۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس اور مولانا محمد قاسم جے یو آئی کے صوبائی سرپرست ہوں گے، نائب امراء میں مفتی عبیداللہ ھنگو، مولانا ضیاء اللہ لکی مروت، مولاناعبدالحسیب پشاور شامل ہیں۔
مفتی ناصر محمود مانسہرہ، شاہ حسین الائی اور حماد اعظم ایڈووکیٹ کرک ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔
دیگر عہدیداروں میں نورالاسلام سیکرٹری مالیات محمد اسرار مروت صوبائی سالار اور صداقت خان کوآرڈی نیٹر ڈیجیٹل میڈیا شامل ہیں، نومنتخب مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔