اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کو 5 سال کیلئے جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔