سردار اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

Published On 24 October,2024 03:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی عائد کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہو کر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہو کر سکیورٹی سٹاف کو دھکے دیئے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر سربراہ بی این پی اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔