بی این پی رہنما اختر حسین لانگو کو گرفتار کر لیا گیا

Published On 24 October,2024 10:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بی این پی رہنما اختر حسین لانگو کو گرفتار کر لیا گیا، اختر حسین لانگو کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

بی این پی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

بی این پی کے دیگر رہنما بھی مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سربراہ بی این پی اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹ کے سٹاف کو زد و کوب کیا۔

مقدمہ میں مزید الزام لگایا گیا کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جب کہ ان افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا، ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔