ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

Published On 25 October,2024 09:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کرنے کے بعد رہائی کا حکم دے دیا۔

بانی  پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، دونوں کی ضمانتیں 20،20 ہزار روپے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی  کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔