بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز، آج شوکت خانم میں چیک اپ کا امکان

Published On 25 October,2024 02:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہو گئی، بشریٰ بی بی کے آج شوکت خانم میں چیک اپ کرائے جانے کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آ رہا ہے، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کا آج شوکت خانم پشاور میں چیک اپ کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچیں اور پھر پشاور روانہ ہو گئی تھیں، بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس کی انیکسی میں رہائش پذیر ہیں۔