چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

Published On 26 October,2024 09:03 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

دوسری جانب اے ٹی سی ججز کی میٹنگ سات نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں ججز سے مقدمات پر پیشرفت رپورٹس بھی پیش کی جائے گی۔