اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔
پروگرام‘‘ٹونائٹ وود ثمر عباس’’ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آج کا آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں ؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔