جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

ملزمہ کے پیش ہونے کے باعث وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی، صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔