گجرات: گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

Published On 30 October,2024 10:58 pm

گجرات: (دنیا نیوز) شہر میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔

ریلوے روڈ پر واقع گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔