وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

Published On 31 October,2024 07:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے، مخالفین کا کام جھوٹ کی سیاست کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کیلئے بہت کام کر رہی ہیں، ہم سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں، روڈا کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنائی ہے،روڈا کی سکیم میں بہت سیاست ہوئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ روڈا کے پلاٹس جلد وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو دیں گی، خوشی ہے کہ صحافیوں کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی فلاح کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔