وفاقی حکومت کا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا فیصلہ

Published On 31 October,2024 09:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 کل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کا ایک ایجنڈا جاری کر دیا۔

اراکین قومی اسمبلی کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نام شامل ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بینوویلنٹ فنڈ کے تحت مختلف کورسز کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش ہو گا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا۔