سموگ کا روگ: لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو سکول، کالجز، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز

سموگ کا روگ: لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو سکول، کالجز، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز

ذرائع کے مطابق شملہ پہاڑی کے بعد گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ اور مین مارکیٹ کا علاقہ بھی گرین لاک ڈاؤن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری ماحولیات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو تجاویز دیں گے، سموگ کے تدارک کے لئے چھٹیوں اور گلبرگ میں گرین لاک ڈاؤن سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔