ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بارکا بھی مطالبہ تھا: بیرسٹر عقیل

Published On 04 November,2024 10:46 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیربرائےقانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ وہائی کورٹ بارکا مطالبہ تھا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ تمام سروسزچیفس کی مدت ملازمت کوپانچ سال کیا گیا ہے، حکومت نےجوکرنا تھا وہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ججزکی تعداد بڑھنےسےعام آدمی کوانصاف ملےگا، ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ وہائی کورٹ بارکا بھی مطالبہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں طالبان کولاکربسایا گیا، ملک آج اسی غلطی کا خمیازہ بھگت رہےہیں ،ہم نےمولانا فضل الرحمان کودھوکہ نہیں دیا،جوکام سادہ اکثریت سے کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔