نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہوگا؟

Published On 05 November,2024 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔

پالیسی کے تحت آئندہ برس 1لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

‎حج کوٹہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہو گا، حج پالیسی میں سپانسرشپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔ ‎

طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہو گا، عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔