اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور نے دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عرس میں شرکت کے خواہشمند زائرین 15 نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں، درخواست فارم کے ہمراہ ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لف کرنا لازمی ہے۔
عرس کی تقریبات دہلی میں 12 تا 18 اپریل 2025 جاری رہیں گی، 200 پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق زائد درخواستیں موصول ہونے پر 20 دسمبر کو قرعہ اندازی ہوگی، درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔